کھڑی مہو سڑک پر دلدوز حادثہ۔ایک کی موت تین زخمی

0
0

سجاد کھانڈے

کھڑی ؍؍ چکناڑواو بانہال سے آرہی ایک وین زیر نمبر 4455 JK02AH کھڑی مہو کی رابطہ سڑک کاونہ کاون باس جوگی موڑ کے نزدیک ایک حادثے کا شکار ہوئی۔جس میں ایک شخص محسن احمد ولد فرید احمد سوہل عمر بیس سال کی موقعہ پے ہی موت واقع ہوئی۔زخمیوں میں سے محمد عرفان ولد محمد یوسف درابو عمر 25 سال،محمد رفیق ولد عبدالرشید درابو عمر 22 سال شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔اورمظمل اقبال ولد محمد اقبال درابو عمر 22 سال کی حالت خطرے سے باہر تھی۔حادثے کی خبر سْنتے ہی مقامی لوگ اور کیو آر ٹی کی ٹیم کھڑی محمد شریف سہمت کی سربراہی میں فوراجائے حادثے پر پہنچ گئے۔اور سبھی لوگوں کو وہاں سے بازیاب کر لیا گیا۔تینوں زخمیوں کو فوری طور پر پی ایچ سی کھڑی منتقل کیا گیا ۔زخمی افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج آننت ناگ منتقل کیا گیا۔مقامی لوگوںنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بار بار انتظامیہ تک یہ بات پہنچائی کی کہ ناچلانہ سے لے کر مہو تک سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے اور اس کی مرمت کی جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا