پانچ اگست 2019 کے فیصلے کشمیر کی المناک داستان کا ایک انتہائی افسوس ناک باب: حریت کانفرنس

0
0

سری نگر، 3 اگست (یو این آئی) وادی کشمیر میں میرواعظ مولوی عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس نے پانچ اگست 2019 کے ‘یکطرفہ’ فیصلوں کو جموں و کشمیر کی المناک داستان کا ایک انتہائی افسوس ناک باب قرار دیتے ہوئے حکومت ہند اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے مستقل اور پائیدار حل کے لئے جلد از جلد بامعنی بات چیت کا آغاز کریں۔

حریت کانفرنس (ع)، جس کی قیادت نظربند مزاحمتی رہنما میرواعظ مولوی عمر فاروق کر رہے ہیں، کی طرف سے پیر کے روز یہاں جاری ایک بیان میں حکومت ہند کی طرف سے جموں و کشمیر کے حوالے سے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدامات اور اس کے نتیجے میں قوانین کے نفاذ کو جموں و کشمیر کی المناک داستان کا ایک انتہائی افسوس ناک باب قرار دیا گیا ہے۔

حریت نے کہا ہے کہ ایک سال گذر چکا ہے اور لاک ڈاﺅنز اور گرفتاریوں اور نظر بندیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جبکہ یکے بعد دیگرے کشمیر مخالف اور اکثریت مخالف اقدامات اور قوانین اور آرڈیننسز کو کشمیر کے عوام پر مسلط کیا جارہا ہے جو کہ حکومت ہند کی جارحانہ پالیسیوں کی عکاس ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا