نئی دہلی، 3اگست (یو این آئی) کانگریس نے لداخ سرحد پر چینی فوج کے نیوکلیائی بمبار تعینات کرنے کی خبر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی ہےمحکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم اور حکومت ہند سے درخواست ہے کہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے ہر ضروری اقدامات کئے جائیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اخبار میں شائع ہوئی خبر بھی پوسٹ کی ہے جس کا عنوان ہے ’چین نے اب لداخ کی طرف تعینات کئے بمبار‘ اس خبر کا عنوان ہے ’آزاد خفیہ ذرائع نے سیٹ لائٹ امیج سے کیا انکشاف‘۔
خیال رہے کہ کانگریس سرحد پر چینی دراندازی کے تعلق سے شروع ہی مسلسل حکومت سے الرٹ رہنے کے لئے آگاہ کررہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ حکومت کو چینی سازش کو سمجھتے ہوئے اسے گھیرنے کی ضرورت ہے اور اسے اپنے علاقہ میں جانے کے لئے مجبور کیا جانا چاہئے۔