نئی دہلی، 3 اگست (یو این آئي) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے رکشا بندھن کے موقع پرتمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بھائی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے بہت کچھ سیکھا ہے اور انہیں ایسا بھائی ملنے پر فخر ہے۔
محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کی خوشی اور غم کی شریک ہیں اور انہوں نے مسٹر گاندھی سے سچائی اور صبر کے ساتھ زندگی گزارنے کا فن سیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بھائی کا ہونا فخر کی بات ہے اور وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں راہل جیسا بھائی ملا ہے۔