نئی تعلیمی پالیسی میں شفافیت کا فقدان: کانگریس

0
0

نئی دہلی، 2اگست (یو این آئی) کانگریس نے نئی قومی تعلیمی پالیسی نافذ کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ اس پر نہ تو پارلیمنٹ میں تبادلہ خیال ہوا اور نہ ہی اس کے نفاذ میں شفافیت برتی گئی ہےکانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا، سینئر لیڈر ایم پلم راجو اور پروفیسر راجیو گوڑا نے اتوا ر کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ تعلیمی پالیسی 2020میں انسانی ترقی،علم کے حصول، سنجیدہ سوچ اور تجسس کے احساس کو نطرانداز کرتے ہوئے اسکول اور اعلی تعلیم میں بدلاو کے لئے بنیادی غور و خوض کے بجائے صرف الفاظ کا برم جال، چمک دمک، دکھاوے اور شان و شوکت کو اہمیت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی نافذ کرنے میں نہ صلاح و مشورہ، نہ بات چیت، نہ شفافیت۔ اپنے آپ میں بڑا سوال یہ ہے کہ تعلیمی پالیسی 2020کا اعلان کورونا وبا کے بحران کے دوران کیوں کیا گیا اور وہ بھی تب جب تمام تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا