’فوجی انخلاء کاعمل نامکمل‘

0
0

چینی فوج لائن آف ایکچول کنٹرول سے پوری طرح نہیں ہٹی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ہندوستان نے آج یہ بات واضح کردیا ہے کہ لداخ میں چینی فوج ابھی تک لائن آف ایکچول کنٹرول کے سے مکمل طور پر پیچھے نہیں ہٹی ہے۔ ہندوستان نے چین سے دوبارہ اپیل کی ہے کہ چینی فریق دونوں ممالک کے خصوصی نمائندوں کے مابین قائم اتفاق کا احترام کرتے ہوئے جلد سے جلد فوج کو واپس بلانے اور سرحد کے ساتھ امن و استحکام کی بحالی میں سنجیدگی سے کام کرے۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں بتایا کہ ہندوستان – چین سرحد پر 17 جولائی کو طریقہ کار کے اجلاس دو طرفہ معاہدوں اور پروٹوکول کے مطابق سرحدی علاقے میں لائن آف ایکچول کنٹرول سے جلد از جلد ہٹنے اور امن و استحکام کے قائم رکھنے پر اتفاق ہوا تھا اور تسلیم کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کے لئے یہ ضروری ہے۔ 5 جولائی کو خصوصی نمائندوں کے اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان بات چیت میں بھی یہ اتفاق رائے قائم ہوا تھا۔چین کی طرف سے کچھ رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ چینی فوج لداخ میں مکمل طور پر پیچھے ہٹ گئی ہے۔ اس بارے میں ایک سوال پر مسٹر سریواستو نے کہا کہ افواج کے انخلا کے معاملے میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے لیکن یہ عمل ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔ اس سلسلے میں مزید اقدامات کا فیصلہ مستقبل قریب میں دونوں اطرف کے سینئر ملٹری کمانڈروں کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرحد پرامن و استحکام کو برقرار رکھنا ہی ہمارے دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہے۔ لہذا، ہم توقع کرتے ہیں کہ چینی فریق خصوصی نمائندوں کی رضامندی کے مطابق فوج کو سنجیدگی سے ہٹانے اور سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کے لئے سنجیدگی سے ہمارے ساتھ کام کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا