یواین آئی
نئی دہلی؍؍ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) ہندوستان کوکورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنے ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے تیس لاکھ ڈالر عطیہ دے رہاہے ۔اے ڈی بی کے جنوبی ایشیا کے انسانی وسماجی ڈیولپمنٹ کے ڈائرکٹر سونگ سوپ را نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیا گرانٹ ہندوستانی حکومت کواے ڈی بی کے جاری تعاون کے علاوہ ہے ۔ اس سے اس وبا کی نگرانی کرنے اورابتدا میں پتہ لگانے کے ساتھ ہی علاج مہیا کرانے میں مدد ملے گی۔یہ گرانٹ جاپان کے ذریعہ مالی اعانت ہے اور اس کے استعمال سے ہندوستان کو تھرمل اسکینرز اور کوویڈ ۔19 سے لڑنے کے لئے ضروری سامان خریدنے میں مدد ملے گی۔گزشہ 28 اپریل کو اے ڈی بی نے ہندوستان کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے 1.5 بلین ڈالر کی رقم کی منظور کی تھی۔