بدلے نہیں حالات …الوداع ’قلم دوات‘!

0
0

عاشق خان نے پی ڈی پی کو خیرآباد کہہ دیا ،کہا پارٹی قیادت محبوبہ مفتی سے نہ سنبھالی جاسکی
آشیہ خان

جموں ؍؍پی ڈی پی کے سیکریٹری و بانی ممبرعاشق حسین خان نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیاہے۔ایک پریس بیان میں خان نے پارٹی کو الوداع کہنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہاکہ جن مقاصد اور مدعوں کیلئے پارٹی کی داغ بیل مرحوم مفتی محمد سعید کے ساتھ 1998میں ڈالی گئی تھی ان سے پارٹی منحرف ہوگئی ہے۔عاشق حسین خان نے کہاکہ مفتی محمد سعید کی اچانک وفات کے بعد پارٹی قیادت محبوبہ مفتی سے نہ سنبھالی جاسکی۔ان کاکہناتھاکہ الیکشن کے دوران جموں وکشمیر عوام خصوصاًنوجوانوں کے ساتھ جو وعدے کئے گئے ،ایسا لگتاہے کہ ان وعدوں کو سرخانے میں ڈال دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ چاہے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا مدعا ہو ،دفعہ 370اور35اے کا معاملہ ہو یا سیاحت کو فروغ دینے کا معاملہ ہو اس کے علاوہ کئی وعدوں کو فراموش کرکے نئی قیادت نے پارٹی کیلئے خون دینے والوں کو حاشیے پر رکھ کر پیراشوٹ کے ذریعہ پارٹی پر تھوپ کر پارٹی کو عملاًانتشار کے دہانے پر کھڑا کردیا۔خان نے کہاکہ پیراشوٹ اور ابن الوقت لوگوں پر مہربانیاں کرکے اقتدارسے نوازااور کئی لوگوں کو اچھے اچھے عہدوں پر فائز کیا۔جنہوں نے وقت بدلتے ہی اپنی وفاداریاں تبدیل کردیں۔خان نے کہاکہ آج یعنی پارٹی کا دفعہ 370اور 35اے پر کوئی واضح موقف نہ ہے ۔ایسے میں پارٹی میں رہ کر خود کو گھٹن محسوس کررہاتھا۔کیونکہ میں نے ہمیشہ خلوص نیت اور ایمانداری سے کام کیا۔ساتھ ہی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر بھائی چارہ کیلئے کام کرکے اچھی شبیہ بنائی ہے ۔اسی لئے اپنے صاف دامن کوبرقرار رکھنے کیلئے اور پی ڈی پی میں رہ کر بدنامی سے بچنے کیلئے اپنے تمام ورکروں سمیت پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان دل سے کرتاہوں۔عاشق خان نے مزید کہاکہ وہ حسب روایت ہندومسلم بھائی چارہ کو تقویت دینے اور باہمی یکجہتی کیلئے انتھک کوششیں کرتے رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا