سری نگر، 29 جولائی (یو این آئی) سرحدی ضلع کپوارہ کے پشواری علاقے میں درجنوں دیہات کو جوڑنے والا واحد پل ایک بار پھر سیلابی ریلے کی نذر ہوگیا ہے جس سے لوگوں کو گوناگوں مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اس پل کو رضاکارانہ طور پر تعمیر کیا تھا لیکن اس کے ڈھہ جانے سے ایک بار پھر ہمارا رابطہ منقطع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے اس پل کے نزدیک ایک بڑے پل کی تعمیر کے لئے زائد از دس برس قبل کام شروع کیا تھا لیکن ایک دو پلرز تعمیر کرنے کے بعد کام بند کردیا گیا۔