امریکی سائنسی عظمت سے کورونا کی شکست ہوگی:ٹرمپ

0
0

30ہزاررضا کاروں پر کورونا ویکسین کی آزمائش کا فیصلہ
لازوال ڈیسک

نیویارک ؍؍گزشتہ تقریبا سات ماہ سے دنیا بھرمیں قہر برپا کرنے والے جان لیوا اورخطرناک کوروناوائرس سے بچاؤ کے ویکسین کیلئے دنیا کی سب سے بڑی ویکسین اسٹڈی شروع ہو گئی ہے ۔امریکی انسٹی ٹیو ٹ آف ہیلتھ اور موڈرنا کمپنی کی تیار کردہ اس ویکسین کی خوراکیں ابتدائی طورپر 30ہزار رضاکاروں کو دی جائیں گی۔ دوتجرباتی خوراک لینے والے رضا کار اپنے معمولات کے دوران ایسے علاقوں میں بھی جائیں گے جہاں کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، سائنسدان اس بات کا جائزہ لیں گے کہ ان میں کوئی گروپ کورونا سے متاثر ہوا ہے کہ نہیں۔ مکمل اسٹڈی کے بعد امریکی انسٹی ٹیو ٹ آف ہیلتھ اور موڈرنا کمپنی کی تیار کردہ اس تجرباتی ویکسین کے نتائج کے بارے میں سائنسدان حتمی رائے دیں گے ۔اس دوران امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ویکسین تیار کرکے کورونا وائرس کو شکست دے گا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسک پہن کر شمالی کیرولینا کے شہر مورس ویل میں دوا ساز کمپنی کا دورہ کیا جہاں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کی جارہی ہے ۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ امریکی سائنسی عظمت یعنی ویکسین کے ذریعے کورونا وائرس کو شکست دیں گے ۔’فیوجی فلم ڈائیوزنتھ‘بائیو ٹیکنالوجیز کو’نوواویکس‘کے لئے کورونا ویکسین تیار کرنے کا آرڈر ملا ہے ۔امریکی حکومت کی کوشش ہے کہ اگلے برس جنوری تک کورونا ویکسین کی 30کروڑ خوراک تیار کرلی جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا