ملک کے عوام ذرا بھی کوتاہی نہ برتیں:مودی
یواین آئی
نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں کوویڈ-19 کی وبا کے تیزی سے پھیلنے کے درمیان ملک کے عوام کو اتوارکو آگاہ کیا کہ کورونا کا خطرہ پہلے سے کم نہیں ہوا ہے لہذا لوگوں کو بہت صبر و تہمل کے ساتھ مسلسل ماسک پہننا چاہئے اور ذرابھی کوتاہی نہیں برتنی چاہئے ۔مسٹر مودی نے آکاشوانی پر نشر اپنے پروگرام من کی بات میں کہا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے پورے ملک نے متحد ہوکر جس طرح کورونا سے مقابلہ کیا ہے ،اس نے متعدد خدشوں کو غلط ثابت کردیا ہے ۔آج ،ہمارے ملک میں انفیکشن سے ٹھیک ہونے کی شرح دیگر ملکوں کے مقابلے بہتر ہے ،ساتھ ہی ہمارے ملک میں کورونا سے ہونے والی شرح اموات بھی دنیا کے زیادہ تر ملکوں سے کافی کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ یقیناً ایک بھی شخص کو کھانا تکلیف دہ ہے ،لیکن ہندوستان اپنے لاکھوں عوام کی زندگی بچانے میں کامیاب بھی رہا ہے ۔وزیراعظم نے لوگوں متنبہ کیا،‘‘کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں ہے ۔کئی مقامات پر یہ تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ہمیں بہت ہی زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ہمیں یہ دھیان رکھنا ہے کہ کورونا اب بھی اتنا ہی خطرناک ہے ،جتنا شروع میں تھا،اسی لئے ہمیں پوری احتیاط برتنی ہے ۔چہرے کوماسک سے ڈھکنا ہے یا گمچھے کا استعمال کرنا،دو گز کی دوری،مسلسل ہاتھ دھونا،کہیں پربھی تھوکنا نہی،صاف صفائی کا پورا دھیان رکھنا- یہی ہمارے ہتھیار ہیں جو ہمیں کورونا سے بچا سکتے ہیں۔’’انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ہمیں ماسک سے تکلیف ہوتی ہے اور من کرتا ہے کہ چہرے پر سے ماسک ہٹا دیں۔بات چیت کرنا شروع کرتے ہیں ،جب ماسک کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے ،اسی وقت ماسک ہٹا دیتے ہیں۔’’انہوں نے کہا،‘‘ایسے وقت میں،میں آپ سے اپیل کروں گا کہ جب بھی آپ کو ماسک کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہو،من کرتا ہو اتاردینے کا،تو پل بھر کے لئے ان ڈاکٹروں ،نرسوں اور ان کورونا سپاہیوں کو یاد کیجئے ،جو ماسک پہن کر گھنٹوں مسلسل ہم سب کی زنزگی کے لئے جٹے رہتے ہیں۔آٹھ آٹھ دس دس گھنٹے تک ماسک پہنے رکھتے ہیں۔ کیا ان کو تکلیف نہیں ہوتی ہوگی،تھوڑا سا ان کے بارے میں سوچئے ،آپ کو بھی لگے گا ہمیں ایک شہری ہونے کے ناطے اسمیں ذرا بھی کوتاہی نہیں برتنی چاہئے اور نہ کسی کو برتنے دینی ہے ۔’’انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمیں کورونا کے خلاف لڑائی کو پوری احتیاط اور عزم کے ساتھ لڑنا ہے ،تو دوسری طرف سخت محنت سے کاروبار،نوکری ،پڑھائی، جو بھی فرض ہم انجام دیتے ہیں ،اس میں رفتار لانی ہے ،اس کو بھی بلندی پر لے جانا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت بارش کا موسم بھی ہے ۔برسات میں گندگی اور اس سے ہونے والی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ،اسپتالون میں بھیڑ بھی بڑھ جاتی ہے اس لئے لوگ صاف صفائی پربہت زیادہ توجہ دیں۔قوت مدافعت بڑھانے والی چیزیں،آیورویدک کاڑھا وغیرہ لیتے رہیں۔کورونا انفیکشن کے وقت میں ہم دیگر بیماریوں سے دور رہیں۔ہمیں اسپتال کے چکر نہ لگانے پڑیں،اس کا پورا خیال رکھنا ہوگا۔مسٹر مودی نے کورونا بحران سے نمٹنے کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں قابل ذکر کام کرنے والے لوگوں کا ذکر کیا۔جموں کی تریوا گرام پنچایت کی سرپنچ بلبیر کور،گاندربل کی چونٹلی وار کی زیتون بیگم اور اننت ناگ کے میونسیپل کارپوریشن کے صدر محمد اقبال کے تعاون کو ملک کے عوام کے ساتھ شیئر کیا۔