مجھے فور جی انٹرنیٹ کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں ہے: گریش چندرا مرمو

0
0

سری نگر، 26 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے کہا ہے کہ مجھے یونین ٹریٹری میں فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور میں اس سے خائف نہیں ہوں۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین ایکسپریس کو ایک انٹرویو میں بتایا ہے: ‘ہم اس کے لئے ایک ریپریزنٹیشن بنا رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ فور جی موبائل انٹرنیٹ کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں اس بات پر خوف زدہ نہیں ہوں کہ لوگ اس کا استعمال کس طرح کریں گے۔ پاکستان پروپیگنڈا کرتا رہے گا خواہ ٹو جی ہو یا فور جی، میں اس کو کوئی مسئلہ نہیں گردانتا ہوں’۔

بتادیں کہ عدالت عالیہ میں دائر ایک حلف نامے میں مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق جموں وکشمیر میں فور جی موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کے مطالبے کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل شدہ ایک خصوصی کمیٹی نے دو بار 15 مئی اور 10 جون کو میٹنگیں کی ہیں اور اس نتیجے پر پہنچ گئی ہے کہ فی الوقت انٹرنیٹ خدمات بشمول فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی میں مزید نرمی نہیں لائی جائے گی۔

جموں وکشمیر کے محکمہ اطلاعات کی میڈیا پالیسی 2020 کہ ‘محکمہ فرضی نیوز اور دیگر غیر اخلاقی و ملک دشمن میڈیا مواد کی جانچ کرے گا’، کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں گریش چندرا مرمو نے کہا ہے: ‘میں اس کو دیکھوں گا، اس کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کے لئے متعلقہ قوانین و ادارے موجود ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اس کے لئے ایک مناسب میکانزم کا وجود عمل میں لائے گا اور گائیڈ لائنز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سال گذشتہ کے پانچ اگست سے جموں وکشمیر میں فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات تواتر کے ساتھ معطل ہیں جس کی وجہ سے مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ لوگوں بالخصوص طلبا اور صحافیوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا