آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کور کمیٹی کے رکن و ضلع چھپرہ و سیوان کے انچارج محمد جنید عالم کی قیادت میں

0
0

جے ڈی یو چھوڑ محمد شفیع الدین فلاحی عرف چاند اپنے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمین کی رکنیت حاصل کی!

سیف الاسلام مدنی

سیتامڑھی //جب سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بہار میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے تب سے بہار میں مجلس کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے خصوصاً نوجوان مجلس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور مجلس کی رکنیت حاصل کررہے ہیں ایسے ہی ایک فعال شخص جناب شفیع الدین فلاحی عرف چاند صاحب ضلع سیتا مڑھی بہار کی معروف شخصیت ہیں وہ میدان سیاست میں کافی دنوں سے خدمات انجام رہے ہیں اور ایک عرصہ تک جے ڈی یو کے ممبر رہے انہوں نے اویسی صاحب کی غیر معمولی خدمات سے متأثر ہوکر مجلس کی شمولیت اختیار کی ہے کمزوروں کی جو آواز مجلس کے کارکنان آزادانہ طریقے پر آواز اٹھاتے ہیں اسکا کسی اور پارٹی میں تصور نہیں خود اویسی صاحب مسلم دلت اور اقلیتوں کی آواز سنسد سے لے کر میدانوں تک اٹھاتے ہیں ایسے میں شفیع الدین صاحب کا مجلس میں شامل ہونا نئی نسل کے لئے ایک مشعل راہ ہے کہ اپنی قوم کی قیادت کو مضبوط کیا جائے
سیتامڑھی میں جب سے محمد جنید عالم نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہوئے ہیں تب سے پورے ضلع میں مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہونے کی لوگوں کی ایک لمبی قطار لگ چکی ہے محمد شفیع الدین فلاحی عرف چاند جد یو کو چھوڑ کر. انکے کئی ساتھی مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہوئے اس موقع سے محمد جنید عالم نے محمد شفیع الدین کو پھولوں کا ہار پہنا کر اور ممبری فیس جمع کر اکر مجلس اتحاد المسلمین میں شامل کراکر دلی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے ذریعے پارٹی کافی مضبوط ہوگی اس موقع سے دیگر کئ لوگوں مجلس کی رکنیت حاصل کی
واضح ہوکہ نوجوان لیڈر محمد جنید عالم کے مجلس میں شامل ہوتے ہی کافی سرگرمی دیکھی جا رہی ہے

جن لوگوں نے مجلس اتحاد المسلمین کی رکنیت اختیار کی ان میں شفیع الدین فلاحی عرف چاند محمد وسیم حسین رضا محمد شاہد قریشی محمد ندیم اکرم وغیرہ کے اسماء شامل ہیں ۔شفیع الدین فلاحی نے کہا کہ ایم آئی ایم کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب ملک کے تئیں خدمات اور ہر طبقات کو ساتھ لیکر چلنے کے کا جو مزاج ہے اس سے متاثر ہو کر ہم لوگ مجلس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں
اور جلد ہی جے ڈی یو کے ان کے درجنوں ساتھی مجلس کی رکنیت اختیار کرنے والے ہیں ۔
بڑی تعداد میں لوگ مجلس کی کارگزاریاں سن کر اور اویسی صاحب کی حب الوطنی محنت و لگن دیکھ کر اس پارٹی میں شامل ہوں گے موقع پر حافظ سیف الاسلام مدنی احمد علی صدیقی محمد جاوید انور عرف مسٹر محمد منے صدیقی عبد الصمد دیگر افراد موجود تھے!

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا