مختلف مطالبات پر مبنی میمورنڈم پیش کیا
اعجازکوہلی
مینڈھر؍؍بلاک چیئرمین طاہرہ جبین نے آج پونچھ ڈاک بنگلہ میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو سے ملاقات کی اس دوران طاہرہ جبین نے گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں علاقہ کے مختلف مسائل اجاگر کئے، میموریڈم میں مینڈھر کی سڑکوں کی مرمت، مینڈھر قصبہ کو میونسپلٹی کا درجہ دینا، آئی ٹی آئی کالج وغیرہ کی مانگ قابل ذکر ہیں۔ وہیں طاہرہ جبین نے کہا کہ بلاک چیئرمین کو CDF طرز پر کوئی فنڈز دیا جائے جس سے علاقہ میں ضرورت کے حساب سے خرچ کر کے ترقیاتی کام کیے جائیں ۔ انہوںنے ہر پنچایت میں پنچایت گھر کی تعمیر کر کے تمام طر لوازمات سے پر کرنے کی مانگ کی، میمورنڈم میں مانگ کی گئی کہ پنچایت سے وابستہ لوگوں کو ان کے کاموں کے لیے کاموں کی اجرت دی جائے۔ یاد رہے جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر ایک روز کیلئے ضلع پونچھ کہ دورہ پر تھے۔