لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کا دورہ پونچھ ، سول سوسائٹی اوربی ڈی سی چیئرپرسنز کے وفود ملاقی

0
0

صحافیوں کو نہیں دی گئی اجازت !
یوسف جمیل
پونچھ ؍؍لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر یو ٹی جی سی مرمو نے سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کیا۔اس دوران ڈاک بنگلو پونچھ میں بی ڈی سی چیئرپرسنز و سابق ایم ایل اے حضرات و کئی وفود ایل جی سے ملاقی ہوئے لیفنینٹ گورنر کے سامنے ان وفود نے عوامی مسائل کو اجاگر کیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع پونچھ میں کرونا وائرس کی حالات و واقعات کا جائزہ لیا وہیں انہوں نے ترقیاتی کاموں بارے بھی مفصل جانکاری حاصل کی۔جی سی مرمو کا ضلع آفسران نے استقبال کیا۔اس دوران بی ڈی سی چیئرمین بلاک منڈی شمیم گنائی نے بھی دیگر بی ڈی سی چیئرپرسنس کے ہمراہ ملاقات کی۔ایل جی مرمو نے متعدد عوامی مسائل کو موقع پر ہی حل کیا وہیں رہبر کھیل و دیگر کئی ملازمین کے مسائل کو بھی گورنر کے ساتھ اٹھایا گیا۔اس موقع پر گورنر نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس بارے کلیدی اقدام اٹھائیں۔وہیں انہوں نے ہاکی اسٹیڈیم کے افتتاح کے ساتھ ساتھ بی سی چیئرپرسنز کو یقین دلایا کہ وہ عوامی مسائل کو فی الفور حل کرنے کی کوشش کریں گے۔جبکہ اس دوران صحافیوں کے ایل جی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جس پر مختلف صحافتی تنظیموں نے افسوس کا اظہار کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا