کارگل یوم فتح پرصدر کووند کا شہیدوں کو سلام

0
0

نئی دہلی، 26 جولائی (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووڈ نے اتوار کے روز کارگل جنگ میں ملک کے لئے خود کو قربان کردینے والے فوج کے بہادرجوانوں کو یاد کیا اور انہیں سلام کیا
مسٹر کووند نے کارگل یوم فتح کے موقع پر ٹوئٹ کرکے کہا ’’کارگل یوم فتح ہمارے مسلح دستوں کی بہادری، پختہ عزم اور غیر معمولی شجاعت کی علامت ہے‘‘۔
انہوں نے لکھا ’’میں بہادر فوجیوں کو سلام کرتا ہوں۔ جنہوں نے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں۔ قوم ہمیشہ کے لئے ان کے اور ان کے کنبے کہ شکر گزارہے‘‘۔
واضح رہے کہ 26 جولائی 1999 کو ہندوستان کو کارگل جنگ میں فتح حاصل ہوئی تھی، تب سے اس دن کو کارگل یوم فتح کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا