جموں وکشمیر میں لوگوں پر ہورہا ظلم برداشت نہیں ہوگا

0
0

لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی سرکار غریبوں کے ہر مسئلے کا ازالہ کرے :نشاط قاضی
بابر نفیس

ڈوڈہ ؍؍ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندو میں CPMاور CIMنے ریاست گیر احتجاج کیا۔جس میں انہوں نے ریاست بھر کی تمام مشکلات کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے ریاست کے تمام مطالبات کو حل کروانے کے حق میں نعرہ بازی کی۔CIM کے صدر نشاط قاضی نے احتجاج کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اپنے مطالبات کو مرکزی سرکا ر تک پہنچانے کی کوشیش کی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیرکے لوگ 5 اگست 2019 سے لاک ڈائون کے بوجھ تلے متواتر دب رہے ہیں۔اقتصادی حالات بھی خراب ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کسان طبقہ کافی متاثر ہوا ہے۔ایک طرف فاقہ کشی اور دوسری طرف سرکار کی کی بے رخی سے لوگ پریشانی کی زد میں اچکے ہیں۔۔ایک جانب جموں وکشمیر میں سرکار کی بے رخی اور دوسری جانب کروانا کے قہر نے لوگوںبے بس کرکے رکھا ہے۔سی۔پی۔ائی ایم اور سی ائی۔ایم کسانوں مزدوروں کی اواز بلند کرنے کی کوشیش کی ہے ۔اس لیے کہ کسانوں مزدوروں اور محنت کش لوگوں کو مودی سرکا ر کے دوران طرح طرح کی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔انہوں نے کہا کہ غیر انکم ٹکس و ہندہ گھرانوں کے حق میں چھ مہینے کیلیے 7500 روپے ماہانہ بینک کھاتوں میں ڈالے جائیں۔اور لاک ڈائون کے پیش نظر ہر کسی فردکے حق میں مزید چھ ماہ کا راشن مفت فراہم کیا جائے ۔ ریاست میں فوری فورجی انٹرنیٹ سہولت کو بحال کیاجائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا