راجوری میں کرونا وائرس کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری

0
0

کورونا کا خوف لیکن غریبوں میں کھانے کی فکر !
عمرارشدملک
راجوری؍؍ کورونا وائرس نے عالمی برادری کو بے بس کردیا ہے تو جس سے معاشی بحران کا بڑا خطرہ لاحق ہے تو وہیں جموں کشمیر کے ضلع راجوری میں کورونا کا اثر شروع ہوگیا ہے اور ہر روز بڑی تعداد میں مثبت کیس سامنے آ رہے ہیں جس سے زمینی سطح پر عوام میں فکر اور خوف دیکھائی دے رہا ہے اور انتظامیہ کو بھی بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجوری میں کورونا کے متعلق حالات بہت زیادہ صاف ستھرے رہے دو ماہ کے مکمل لاک ڈاؤن میں صرف 3 مثبت کیس ظاہر ہوئے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے سخت ترین بندشوں کو نفاذ کر کے حالات پر قابو پایا لیکن لاک ڈاؤن کے ہٹتے ہی حکومت نے مسافروں کو گھر پہنچنے کا سلسلہ شروع کیا تو کورونا وائرس کو بھی موقع مل گیا راجوری میں داخل ہونے کا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع راجوری میں کورونا کے کْل مثبت کیس 512 ہیں جس میں 389 زیر علاج اور 121 ٹھیک بھی ہوچکے ہیں اس کے علاوہ 2 کی موت بھی واقع ہوئی اور ابھی بڑی تعداد میں مزید مثبت کیس سامنے آسکتے ہیں۔ ضلع راجوری کے کافی علاقے ریڈ زون قرار دیے گے ہیں اور راجوری ہیڈکواٹر سمیت کافی علاقے مکمل لاک ڈاؤن کئے گئے ہیں تاکہ سماجی دوری قائم کی جا سکے اور راجوری سے کورونا کو ختم کیا جائے لیکن ابھی تک ایسا کچھ دیکھائی نہیں دے رہا ہے کیونکہ ذرائع کے مطابق راجوری میں کورونا ٹسٹ کی رفتا کافی کمزور ہے جس وجہ سے رپورٹس کم سامنے آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق راجوری میں لاک ڈاؤن نے غریبوں کا روزگار ہی ختم کر دیا یے جس سے بھوک اور پیاس ایک بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے کیونکہ ریڑھی والے ، پھڑی والے اور مزدوروں میں تشویش دیکھنے کو مل رہی ہے اور حکومت کی طرف سے بڑی بڑی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن زمینی سطح پر غریبوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور کھانے پینے کا کوئی بندوبست بھی نہیں ہے۔ کورونا وائرس اور بھوک ماری نے راجوری کے غریب عوام کو مشکلات میں کھڑا کر دیا ہے ہلکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ نے بندوبست کر کے رکھا ہے لیکن بھوک ماری کا کوئی علاج نہیں ہے اس لئے حکومت بھوک ماری کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اْٹھائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا