سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ جشن یوم آزادی منایا جائے گا

0
0

ہر کوئی ماسک پہن کر جشن میں حصہ لے گا،تقریبات ضلع، بلاک اور پنچایت سطح پر ہوں گی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کورونا بحران کے پیش نظر رواں برس جشن یوم آزادی سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ منایا جائے گا۔ ہر کوئی ماسک پہن کر جشن میں حصہ لے گا اور بھیڑ نہیں ہونے دی جائے گی۔حکومت نے ریاستوں کے چیف سکریٹری اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹر کو خط لکھ کر اس سے متعلق ایک تفیصیلی ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہر سال یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ رواں برس بھی یوم آزادی دھوم دھام سے منایا جائے گا لیکن کورونا کے پیش نظرعوام گائیڈ لائنس (رہنما خطوط) پر عمل کریں گے اور یہ پروگرام اس طرح سے منعقد ہوں گے کہ اڑدہام نہ ہو اور زیادہ ویب کاسٹ کے ذریعے جشن میں حصہ لے سکیں۔ جشن یوم آزادی میں عوام کو ماسک پہن کر جانے کی اجازت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی سوشل ڈسٹینسنگ قائم رکھنا ہوگی اور بیمار بزرگ اور بچے پروگرام سے دور رہیں گے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جشن آزادی کا کلیدی پروگرام لال قلعے پر ہوگا جہاں وزیر اعظم ملک سے خطاب کریں گے اور راشٹرگان ہوگا۔ علاوہ ازیں گارڈ آف آنر کا بھی پروگرام منعقد ہوگا۔ راشٹر پتی بھون میں ہر سال کی طرح ایک استقبالیہ تقریب بھی رواں برس منعقد ہوگی لیکن ریاستوں میں گورنروں پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے میں کیا فیصلہ کریں گے۔ملک میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس بابت ہدایت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے مطابق صبح نو بجے قومی پرچم ترنگے کو وزرائے اعلیٰ کے ذریعے پھیلایا جائے گا اور راشٹرگان ہوگا اور گارڈ آف آنر کا پروگرام ہوگا۔ تمام پروگرام سوشل ڈسٹینسنگ، سینیٹائزر اور ماسک وغیرہ کا استعمال کیا جائے اور کورونا سے نبرد آزما ڈاکٹر، صحت اہلکاروں اور صفائی اہلکاروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ تقریبات ضلع، بلاک اور پنچایت سطح پر ہوں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا