مرکزی سرکار کے خلاف نعرے بازی ،ڈیزل پٹرول کے داموں میں کمی کا کیا مطالبہ
تنویرچوہدری
پونچھ؍؍یوتھ کانگریس اکائی پونچھ کی جانب سے ضلع صدر ادریس غنی اور اے وائی سی صدر فیاض کی نگرانی اور جموں وکشمیر پردیش یوتھ کانگریس کے صدر ادھے بھانو چب کی قیادت میںایندھن کے بڑھتے داموں کو لیکر مرکزی سرکار کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں یوتھ کانگریس کارکنا ن نے بھاجپا حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔وہیں ادھے بھانو چب نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک کرونا وائرس کی لیپٹ میں ہے اور مرکزی سرکار کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ ڈیزل پٹرول کے داموں میں اضافہ کر کے مرکزی سرکار عوام کو لوٹ رہی ہے ۔چب نے کہا کہ یہ عوام عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ۔وہیں نائب صدر جے کے پی وائی سی اعجاز چوہدری نے وزیراعظم ہند سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کے داموں کوکم کیا جائے ۔اس موقع پر جے کے پی وائی سی سیکریٹری سکندر حیات، ظفر اقبال، امانت علی، سرفراز احمد، اعجاز چوہان و دیگران موجود تھے ۔