سرنکو ٹ میں آسمانی بجلی کاقہر

0
0

میاں بیوی سمیت تین افراد لقمہ اجل، کئی مویشی بھی ہلاک
افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍؍ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے کے بہرام گلا علاقہ میں واقع گم سر ڈھوک میں پیر کی رات آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی سمیت تین افراد از جان جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ میں ان کے درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ کے گمسار علاقے میں پیر کی رات قریب ساڑھے گیارہ بجے آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی سمیت تین افراد بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گئے۔انہوں نے مہلوکین کی شناخت محمد حاسق، ان کی اہلیہ ذرینہ اختر ساکنہ لاتھوگ اور جاوید احمد ساکنہ لسانہ کے بطور کی ہے۔مہلوکین مویشی چرانے کی غرض سے اس علاقے میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ واقعہ میں ان کے بچے زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ مہلوک خاتون ذرینہ کے بھائی نے بتایا: ‘آسمانی بجلی گرنے کا یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کو پیش آیا ہے۔ تین بچوں سمیت کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ محمد حاسق جو میرے بہونی ہیں کی موت واقع ہوچکی ہے۔ ان کی اہلیہ ذرینہ کی بھی موت واقع ہوچکی ہے۔ واقعے میں جاوید شاہ نامی شخص بھی لقمہ اجل بن گیا ہے’۔ ان کا مزید کہنا تھا: ‘ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ ان کے مال مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ان کو جلد از جلد معاوضہ مل جانا چاہیے کیونکہ یہ بہت غریب ہیں’۔ دریں اثنا ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے بتایا کہ اس واقعے میں تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دو دیگر بے ہوش ہوئے تھے جن کی حالت اب مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ تین افراد کی موت کے علاوہ ان کے کافی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔معلوم ہواہے کہ پولیس چوکی بہرام گلہ کو اطلاع ملنے پر چوہدری محمد رفیق چوکی انچارج ہمراہ پولیس پارٹی کے موقع پر پہنچے انہوں نے عوام کی مدد سے نعشوں کو وہاں سے اٹھایا اور سب ضلع ہسپتال سورنکوٹ پہنچایا جہاں زخمی بچے کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال میں رکھا گیا جبکہ دیگر متوفین کو سپرد خاک کیا گیا ایس ناگہانی موت کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا عوام نے مطالبہ کیا کہ اس قدرتی آفت سے مرنے والے اشخاص کو معقول معاوضہ دیا جائے تاکہ پسماندگان بچے جو کم عمر رہ گئے ہیں کی زندگی کا گزر اوقات ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا