’علیل چھوٹے ودرمیانہ درجے کے کاروبار‘

0
0

جموں و کشمیر بینک کی طرف سے مرکزی سرکار کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم
لازوال ڈیسک

سرینگر/ : مرکزی سرکار کی آتم نر بھر مالی پیکیج کا بھر پور لاب اپنے گاہکوں تک پہنچاتے ہوئے جموں وکشمیر بینک نے اُن علیل قرضوں کو دوبارہ سے استوار کرنے کی غرض سے ایک نئی مالی اسکیم کو رائج العمل بنایا ہے جو چھوٹے و درمیانہ درجے کے کاروباریوں کو اپنے علیل کاروبار کو دوبارہ سے استوار کرنے کی طرف ایک کوشش ہوگی۔کریڈٹ گارنٹی اسکیم فار سبارڈینیٹ ڈیبٹ (CGSSD) نامی یہ اسکیم مرکزی بینکRBIکے ہدایات کے مطابق اُن قرض داروں تک پہنچائی جا رہی ہے جنہوں نے MSMEکے تحت اپنے کاروبار میں سرمایہ کاری کی ہے اور جنکا کاروبار ی لین دین متاثر ہوا ہے۔ ایسے کاروباریوں کو ایک ذاتی قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ کاروبار میں اپنی سرمایہ کاری سے اُس میں دوبارہ جان ڈال سکیں۔ ایک مخصوص پیکیج میں ریزرو بینک انڈیا نے بینکوں کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ چھوٹے و درمیانہ درجے کے کاروبار(MSME) کے کاروبار میں سرمایہ کار کے اپنے لگائے ہوئے سرمایہ کو انکے کاروبار کا حصہ سمجھیں اور اسکی تلافی مخصوص مدتی قرضے سے کریں۔ اس اسکیم کا حوالہ دیتے ہوے جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر نے کہا کہ کووِڈ19- سے متاثر معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنے کی غرض سے حال ہی میں مرکزی سرکار کی طرف سے اعلان کردہ "آتم نر بھر بھارت”اسکیم کی تمام اکائیاں اس وقت مختلف مراعاتی اسکیموں پر زور دے رہی ہیں ۔ خاص کرMSMEسیکٹر میں جو تناؤ پیدا ہوا ہے اُسے دور کرنے کیلئے انہیں قرضے کی صورت میں یا اپنے حصے کی سرمایہ کاری کرنے کی صورت میں مالی معاونت چاہئے جو کہ اس اسکیم کا مدعا و مقصد ہے۔ یہ اسکیم کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ CGTMSEکے تحت کام کریگی جسکی یہ خصوصیات ہونگی کہ جو بھی MSMEیونٹ چالو ہے لیکن حالات نے اُسےSMA-2زمرے میں لایا ہے یا جو کاروباری قرضہ30اپریل2020کو NPAزمرے میں آگیا ہے لیکن31مارچ2018تک یونٹ ٹھیک حالت میں تھا وہاں یونٹ میں لگائے گئے مجموعی سرمایہ کا15فی صد یا 75لاکھ روپے جو دونوں میں کم ہو قرضے کے بطور فراہم کیا جائے گا۔ قرضے کی رقم کا 90فیصدCGTMSE کی ضمانت پر ہوگا جبکہ کاروباری کو صرف10فی صد کی ضمانت دینی ہوگی۔ قرضے کی واپسی میں سات برسوں کی چھٹی ہوگی اور سات برسوں کے بعد قرضے کو تین برسوں میں واپس چکانا ہوگا اور اسطرح اس قرضے کی کل واپسی کی مدت دس برس تک ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا