37148نئے کیسز ،متاثرہ افراد کی تعداد اب 11.55لاکھ کو عبور کر چکی
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ بات راحت کی ہے کہ اس وبا سے تقریبا ساڑھے چوبیس ہزار افراد شفایاب ہوئے اور صحدمند ہونے والوں کی تعداد 7.24 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔ملک میں ایک دن میں پہلی بار 24491افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ میں وائرس کے نئے کیسز میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 37148نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کل کے مقابلہ میں 3277کم ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد اب 11.55لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 37148کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1155191ہوگئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 587سے بڑھ کر 28084ہوگئی۔ اسی عرصہ میں 24491مریض صحت مند ہوئے ہیں اور اب یہ تعداد 724578ہوچکی ہے ۔ فی الوقت ملک میں کورونا وائرس کے 402529فعال کیسز ہیں۔ملک کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تو ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 8240نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 176افراد کی موت ہوگئی۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 318695اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12030ہے ، جبکہ 175029افراد وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے مقام پر براجمان ریاست تمل ناڈو میں 4985نئے کیسز رپورٹ ہوئے اوراسی عرصہ میں 70افراد کی موت، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 175678اور مرنے والوں کی تعداد 2ہزار551ہوگئی ہے ۔ ریاست کے اسپتالوں سے 121776افراد کو فارغ کیا گیا ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی حالت اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے ۔ دارالحکومت میں اب تک 123747افرادوبا سے متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3663ہوگئی ہے ۔ اب تک قومی راجدھانی میں 104918مریض جان لیوا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ ریاست میں 67420افرادوائرس کا شکار ہوئے ہیں اور1403افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 23795افراد بھی صحت مند ہوچکے ہیں۔آندھرا پردیش میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اس نے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں اترپردیش اور گجرات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ریاست میں 53724افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 696ہوگئی ہے جبکہ 24228افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چھٹے نمبر پر آگیاہے ۔ریاست میں اب تک 51160کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 1192افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 30831مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ملک کی مغربی ریاست گجرات کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں ساتویں نمبر پرہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر ، دہلی اور تمل ناڈو کے بعد چوتھے نمبر پر ہے ۔ گجرات میں 49353افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2162افراد ہلاک ۔ ریاست میں 35678افراد بھی اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔جنوبی ہندوستان کی ایک اور ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46274تک پہنچ چکی ہے اور 422افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 34323افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے 44769افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1147افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 26418افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 30390تک جا پہنچی ہے اور اب تک 568افراد ہلاک ہوئے ہیں ، جبکہ 22195افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 26858افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 355افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا وائرس سے مدھیہ پردیش میں 738، پنجاب میں 268، جموں وکشمیر میں 254، بہار میں 217، اوڈیشہ میں 97، آسام میں 58، اتراکھنڈ میں 55، جھارکھنڈ میں 53، کیرالہ میں 43، پڈوچیری میں 29، چھتیس گڑھ میں 25، گوا میں 23، چنڈی گڑھ میں 12، ہماچل پردیش میں 11، تری پورہ میں سات ، اروناچل پردیش میں تین ، میگھالیہ میں چار ، لداخ ، دادرا نگر حویلی اور دمن دیو میں دودو افراد کی موت ہوچکی ہے ۔