کورونا وبا کے دوران راجیہ سبھا میں کل حلف برداری کی تقریب

0
0

نئی دہلی،21 جولائی (یواین آئی) کانگریس سے بھارتیہ جنتاپارٹی میں آئے جیوترآدتیہ سندھیا، کانگریس کے دگوجے سنگھ اورملک ارجن کھڑگے ، جھارکھنڈمکتی مورچہ کے صدر اورریاست کے سابق وزیراعلی شیبو سورین سمیت 61 اراکین کل راجیہ سبھا کی رکنیت کے لئے حلف لیں گے ۔ڈی ایم کے تروچی شیوااور جھارکھنڈ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ دیپک پرکاش بھی کل ہی حلف لیں گے ۔ کل اکسٹھ میں سے 43 اراکین پہلی مرتبہ ایوان پہنچے ہیں۔ ان میں 12 اراکین ایسے ہیں جو میعاد پوری کرنے کے بعد پھر منتخب ہوئے ہیں۔گزشتہ ماہ 19 تاریخ کو ہوئے 20 ریاستوں میں راجیہ سبھاکے انتخابات ہوئے تھے ۔ اس کے بعد ایوان میں بی جے پی کی سیٹوں کی تعداد 75 سے بڑھ کر 86 ہوگئی ہے ۔ این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 113 ہوگئی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا