لکھنؤ، // (یو این آئي) بابری مسجد انہدام کیس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو سینئر لیڈروں کے بیانات رواں ہفتے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں درج کیے جائیں گے سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی 24 جولائی کو جبکہ سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی 23 جولائی کو بابری مسجد انہدام کیس کی سماعت کرنے والی سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے سامنے اپنا بیان درج کرائیں گے۔
سرکاری ذرائع نے پیر کے روز یہاں بتایا کہ بابری مسجد انہدام کیس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو سینئر لیڈروں کے بیانات رواں ہفتے سی بی آئي عدالت میں درج کیے جائيں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 24 جولائی کو مسٹر ایل کے اڈوانی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خصوصی سی بی آئی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے، جبکہ 23 جولائی کو پارٹی کے دوسرے سینئر لیڈر مرلی منوہر جوشی اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ دونوں رہنما ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی سے خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش ہوں گے اور اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔