مودی سے نفرت کرنے والا خاندان کانگریس کو ہی تباہ کررہا ہے: نڈا

0
0

نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئي) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے آج کانگریس پارٹی کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا جو خاندان وزیر اعظم نریندر مودی کو برباد کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے، وہ خود اپنے ہاتھوں سے اپنی پارٹی کو تباہ کررہا ہے۔
مسٹر نڈا نے ٹویٹر کے ذریعہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی کی ایک ہی کنبہ کی منفی سیاست پر متعدد حملے کرتے ہوئے ان سے کچھ جلتے ہوئے سوالات پوچھے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نے ایک بار پھر راہل گاندھی کے ری-لانچ کی ناکام کوشش کا ورژن ‘آر جی ری-لانچ پروجیکٹ’ دیکھا۔ ہمیشہ کی طرح مسٹر راہل گاندھی حقائق سے بالاتر مگر قوم کو بدنام کرنے میں سرگرم نظر آئے۔ اس بار بھی وہ حقائق کے لحاظ سے ‘کمزور’ اور ‘کیچڑ اچھالنے’ کی کوشش میں مضبوط دکھائی دیے۔ ہم ان کی اس عادت کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی کی طرف سے ملک کی خارجہ پالیسی اور سلامتی کے معاملات پر مسلسل سیاست کی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا