ٹوئٹر کا ہیکرز کی جانب سے صارفین کے نجی ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کیے جانے کا انکشاف

0
0

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے تصدیق کی ہے کہ رواں ہفتے پر متعدد معروف شخصیات کے اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کے لیے ہیکرز نے وہی ٹولز استعمال کیے جو صرف کمپنی کے عملے کے استعمال کے لیے تیار کیے گئے تھے۔

ہیکرز نے امریکی صدارتی امیدار جو بائیڈن، معروف ٹی وی اسٹار کم کارڈاشیئن، سابق امریکی صدر براک اوبامہ ، اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک، دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت دیگر کے اکاؤنٹس کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

ٹوئٹر نے یہ بھی بتایا کہ ہیکرز نے 8 اکاؤنٹس کا ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرلیا تھا، جن کی شناخت تو ظاہر نہیں کی گئی مگر اتنا بتایا گیا کہ وہ ویریفائیڈ نہیں تھے، یعنی اہم افراد کے اکاؤنٹس اس سے محفوظ رہے۔

تاہم ہیکرز یور ٹوئٹر ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کو استعمال کرسکتے تھے اور اس طرح پرائیویٹ ڈائریکٹ میسجز، کانٹیکٹس، بلاک یا میوٹ کیے جانے والے اکاؤنٹس کی تفصیلات اور دیگر تک رسائی حاصل کرسکتے تھے۔

وسری جانب نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہیکرز نے ٹولز تک رسائی ٹوئٹر کے اندرونی سلیک میسجنگ چینیل کے ذریعے حاصل کی، سلیک ایسی سروس ہے جسے کمپنیاں ای میل کے متبادل کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس عمل میں شامل کم از کم 2 افراد کا تعلق برطانیہ سے تھا۔

ٹوئٹر کے بیان کے مطابق مجموعی طور پر 130 اکاؤنٹس کو ہدف بنایا گیا جن میں سے ہیکرز 45 کے پاس ورڈز بدلنے میں کامیاب رہے اور کنٹرول حاصل کرلیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ‘حملہ آوروں نے کامیابی سے کچھ ملازمین کے کوائف کو استعمال کرکے ٹوئٹر کے اندرونی سسٹم تک رسائی حاصل کی، اس معاملے پر تحقیقات جاری ہے، جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے اور ایسے طویل المعیاد اقدامات کا تعین کیا جارہا ہے، جس سے نظام کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جاسکے’۔

کمپنی نے کہا کہ ہم شرمندہ ہیں، ہم مایوس ہیں اور اس پر معذرت کرتے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا