سری نگر// ماہر غذائیت اور گورنمنٹ ڈگری کالج نوا کدل سری نگر کے شعبہ ہوم سائنسز کی سربراہ ڈاکٹر یاسمین خان نے کورونا وبا کے بیچ قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے ایک آسان اور آسانی سے دستیاب ہونے والا نسخہ تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے لائف اسٹائل کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے بیچ قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے لیمو، آملہ، قہوہ، سبز چائے، شہد، لہسن، ادرک اور سزیوں کا خوب استعمال کرنا سب سے زیادہ مفید ہے۔موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے خصوصی پروگرام ‘سکون’ کے دوران کیا ہے۔