سری نگر میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی

0
0

سری نگر، 20 جولائی (یو این آئی) سری نگر کے پانتھ چوک علاقے میں پیر کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) سے وابستہ ایک اہلکار نے میبنہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کردی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پانتھ چوک میں پیر کی صبح سی آر پی ایف کی 29 ویں بٹالین سے وابستہ ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے اپنے آپ کو ہی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے مہلوک اہلکار کی شناخت بسوا جیت دتا کے بطور کی ہے۔
انہوں نے مزید کہ مہلوک اہلکار کو خون میں لت پت دیکھ کر نزدیکی ہسپتال تو پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مہلوک اہلکار کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم اس ضمن ایک کیس درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع شریپد نائیک نے گذشتہ برس دسمبر میں لوک سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشیاں کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سال 2010 سے سال 2019 کے دوران 1113 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا