بھاجپا جموں کی عوام کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے ، کانگریس جدوجہد جاری رکھے گی : خوشبو بھگت
حافظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍ لکھن پور میں ٹول پلازہ کھولے جانے پر کٹھوعہ کے ٹول پلزہ لکھن پور میں لوگوں نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور جم کر نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا مرکزی حکومت جموں کے لوگوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔ اس دوران کانگریس کے کارکنان بھی احتجاج میں شامل تھے انکا کہنا تھا کہ جہاں بھاجپا جماعت جموں کی وکاس کی بات کرتی ہے دوسری جانب تصویر بالکل اسکے برعکس ہے مودی حکومت صرف لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ بڑے ہی آفسوس کا مقام ہے کہ بھاجپا صرف صرف لوگوں کو پریشان کر رہی ہے اور کہا کہ اسطرح کے ٹول پلزہ لکھنے سے یہاں کے لوگوں کے جیب پر بوجھ تو ہے ہی مگر آنے والے سیاحوں اور ماں وشنو دیوی آمرناتھ شردھالوں کی جیب پر بھی بوجھ ہے۔ اور اسطرح کے جگہ جگہ ٹول پلازہ لگائے جانے کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہے ان ٹول پلازہ کو جلد از جلد بند کیے جائیں تاکہ عام لوگوں کو راحت مل سکے ۔کٹھوعہ کانگریس کی لیڈر خوشبو بھگت نے گورنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ان ٹول پلازہ کو بند کریں تاکہ عام لوگوں کو راحت ملے کہا کہ جب ملک بھر میں کہیں بھی یونین ٹریٹز، ٹول پلازہ نہیں ہیں تو جموں کشمیر میں کیوں ہیں ۔ اور خوشبو نے کہا کہ بھاجپا جماعت جموں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے آنے والے وقت میں اسکا خمیازہ بھاجپا جماعت کو بھگتنا پڑے گا کہا کہ یہ ٹول پلزہ قوانین کیخلاف ہے ان لگائے گئے ٹول پلازوں کو بند کرنا پڑے گا اسکے کیلئے کانگریس پارٹی جدو جہد کرے گی ۔