5 سال سے کم عمر کے ہر بچے کو اورل پولیو ویکسین پلائیں : ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ

0
0

ڈی سی کٹھوعہ نے پلس پولیو امیونائزیشن2024 کیلئے ایکشن پلان کو حتمی شکل دی
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ// پلس پولیو کے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق ضلعی ٹاسک فورس کی آج یہاں میٹنگ ہوئی جس میں 3 مارچ 2024 کو منائے جانے والے آئندہ قومی حفاظتی ٹیکوں کے دن ،پلس پولیو کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔وہیںاجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ راکیش منہاس نے کی۔شروع میں چیف میڈیکل آفیسر نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں 03 مارچ 2024 کو انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی جس میں 5 سال تک کی عمر کے 101534 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع کے 5 میڈیکل بلاکس میں 580 ویکسین بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 2320 اہلکار تعینات ہیں، اس کے علاوہ 7 موبائل ٹیمیں، 20 ٹرانزٹ ٹیمیں، 129 نگران عملہ اور اساتذہ اور 23 موبائل ٹیم ممبران کے تعاون سے استفادہ کیا جائے گا۔ میٹنگ کے دوران، ڈی سی نے 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے کو اورل پولیو ویکسین پلانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پولیو سے پاک ریاست کو برقرار رکھنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری پر روشنی ڈالی اور پلس کے موثر نفاذ کی اہمیت پر زور دیا۔
وہیں آئندہ نسلوں کو اس بیماری سے بچانے کے لیے پولیو کے حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام کے تحت ڈی سی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ فعال اقدامات کریں اور 3 مارچ کو ضلع بھر میں مقرر کردہ بوتھوں پر 0-5 سال کی عمر کے تمام بچوں کو او پی وی لگائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا