ملک میں لگاتارتیسرے دن بھی کوروناکے 30ہزارسے زائد کیسز

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ملک میں کورونا وائرس کا پھیلائو عروج پر ہے اور گذشتہ تین دن سے مسلسل 30000سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 10.38 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔اس سے قبل جمعرات کو 32695اور جمعہ کو 34956کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 34884کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1038716تک پہنچ گئی ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد 671سے بڑھ کر 26273ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 653751مریض جان لیواوبا سے شفایاب ہوچکے ہیں ۔ ملک میں میں کوروناوائرس کے 358692فعال کیسز ہیں۔ہندوستان دنیا میں تیسراملک ہے جس نے کورونا متاثرین کی دس لاکھ کی تعداد کو عبور کیا ہے ۔ پہلے نمبر پر امریکہ ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد 3641539متاثرین ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر برازیل میں 2046328وبائی مریض ہیں۔نئے کیسز کے مقابلے صحت مند مریضوں کی زیادہ تعداد کے باعث قومی دارالحکومت دہلی میں صورتحال بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے ، لیکن مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، اترپردیش ، گجرات اور مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر جہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 2.92 لاکھ ہوگئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا