’سڑک مسافروں کاکووڈ19-ٹیسٹ لازمی‘

0
0

خلاف ورزی کرنے والوں کو سزااور ایف آئی آر کا سامنا کرنا پڑے گا:سشماچوہان
بن ٹول پلازہ اورپرمنڈل موڑچیک پوائنٹس قائم،ہرآنے والی کی رجسٹریشن ہوگی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ضلع مجسٹریٹ جموں سشما چوہان نے ضلعی حدود کی چوکیوں پر فوری طور پر پہنچنے والے سڑک مسافروں کے کووڈ-19 کے نمونے لینے کے لئے لازمی رجسٹریشن پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا۔ضلع مجسٹریٹ اور چیئر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جموں سشماچوہان نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ ، 2005 کے دفعہ 34 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت حکم نامہ جاری کیا کہ تمام سڑک کے مسافر بن ٹول پلازہ اور پرمنڈل موڑ چیک پوائنٹس پر اپنی رجسٹریشن کروائیں اور کسی دوسرے شخص کے ساتھ ملنے سے قبل نمونے لینے اور جانچ کے لئے مقررہ وقت اور مقام پر حاضر ہوں۔واضح رہے جموں صوبہ میں باہر سے آنے والے سڑک مسافروں کو ضلع میں داخلے سے قبل اپنی رجسٹریشن کے لئے بن ٹول پلازہ اور پرمنڈل موڑ میں قائم چیک پوسٹوں پر اپنا اندراج کروانا ضروری ہے۔اطلاعات کے مطابق جموں صوبہ میں باہر سے آنے والے بہت سارے روڈ مسافر رجسٹریشن اور لازمی نمونے لینے ، جانچ اور انتظامی قرنطینہ عمل کو چھوڑ رہے ہیں۔ وہیں ضلع مجسٹریٹ کے حکنامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا ہدایات کی کسی بھی خلاف ورزی کے نتیجے میں تعزیرات ہند کی ایف آئی آر 188 کا اندراج اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 کی سیکشن 51 کے تحت سزا یافتہ کارروائی کا آغاز ہوگا جس میں ایک سال قید یا جرمانے کی سزا یا دونوںہو سکتے ہیں۔اس ضمن میں آرڈر نمبر 60جے کے (ڈی ایم آر آر آر)کے تحت جموں و کشمیر یوٹی میںپہنچنے والے تمام مسافروں کیلئے کووڈ -19 کے نمونے لینے اور جانچ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، اس کے بعد انتظامی قرنطینہ(مستثنیٰ زمرے کے علاوہ) میں ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے تک رہنا ہوگا۔وہیں رہے ہوائی خدمات اور ٹرین مسافروں کے بالترتیب جموں ایئر پورٹ اور جموں توی ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر فوری طور پر نمونے لیئے جارہے ہیںجبکہ سڑک مسافروں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ، گورنمنٹ اسپتال گاندھی نگر اور موبائل سیمپلنگ وین کے ذریعہ نمونے لئے جا رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا