ریلوے کو آمدنی بڑھانے، لاگت کم کرنے، سیکورٹی بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت: گوئل

0
0

نئی دہلی؍؍ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ ہندستانی ریلوے آمدنی بڑھانے، لاگت کم کرنے،آپریشنل سیکورٹی بڑھانے اور ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔مسٹر گوئل ریلوے ملازمین کی پہلی آن لائن سیمنار سے خطاب کررہے تھے۔ اس سیمنار میں ریلوے کے وزیرمملکت سریش سی آنگڑی، ریلوے بورڈ کے چیرمین ونود کمار یادو، ریلوے کی یونینوں اے آئی آر ایف اور این ایف آئی آر کے لیڈران مسٹر راکھل داس گپتا، گمن سنگھ، شیو گوپال مشرا اور وی راگھوییا اور دیگر ایسوسی ایشنوں کے سربراہ موجود تھے۔مسٹر گوئل نے لاک ڈاون کی مدت میں مسلسل فرض کی ادائیگی کے لئے جی جان سے کام کرنے ریلوے ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اوپر سے لیکر سب سے نچلی سطح تک کے تمام حکام اور ملازمین نے پوری تیاری اور ذمہ داری کے ساتھ کام کیا۔ اس وقت ریلوے وبا کی وجہ سے مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے ریلوے ملازمین فیڈریشنوں کے لیڈروں سے درخواست کی کہ وہ ریلوے کو اس صورتحال سے نکالنے میں مدد کریں۔ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے ریلوے ملازمین فیڈریشنوں سے ریونیو بڑھانے، لاگت کم کرنے، مال برداری میں ریلوے کی حصہ داری بڑھانے اور ریلوے آپریشن کو تیز رفتار والا بنانے کیلئے مشورے دینے کی اپیل کی اور ریلوے ملازمین کی سیکورٹی اور فلاح وبہبود پر توجہ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ے میں یونینوں اور حکام کو اجتماعی طورپر کوششیں کرنی ہوں گی۔انہو ں نے اس بارے میں عام ملازمین سے بھی ریلوے کی آمدنی بڑھانے اور ملازمین کی فلاح وبہبود کے نئے آئیڈیا جاننے کی ضرورت محسوس کی۔ریلوے کے وزیر مملکت سریش سی آنگڑی نے کہاکہ ہندستانی ریل 167سال سے مسلسل چلتی رہی لیکن وبا کی وجہ سے اس رکنا پڑا۔ ریلوے ملازمین نے مجاہد کی طرح کام کیا۔ اس سے اعتماد ہوتا ہے کہ ریلوے ملازمین ہندستانی ریلوے کو دنیا کی بہترین ریلوے بنانے کے لئے محنت سے کام کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا