لوگ ماسک کا استعمال کریں

0
0

ائمہ مساجد بھی اپیل کریں: آئی جی پی کشمیر
یواین آئی

سرینگر؍؍کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اہلیان وادی سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔ انہوں نے ائمہ مساجد سے مدد مانگی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ مساجد میں لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل کریں۔ کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر آئی جے پی کے حوالے سے کہا گیا: ‘آئی جی پی کشمیر نے لوگوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔ انہوں نے اماموں سے مدد مانگی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ مساجد میں لوگوں سے ماسک کا استعمال کرنے کی اپیل کریں’۔ قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کے مشیر بصیر احمد خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہنے بغیر ایک قدم بھی اپنے گھروں سے باہر نہ رکھیں اور انتظامیہ کو بھاری جرمانہ عائد کرنے پر مجبور نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال نہ کرنے والے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پورے سماج کے لئے خطرات پیدا کررہے ہیں۔دریں اثنا جموں وکشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق اس یونین ٹریٹری میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 490 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 16 متاثرین کی موت واقع ہوئی ہے۔ 490 میں سے 428 کیسز کشمیر سے سامنے آئے ہیں جبکہ سبھی اموات بھی یہیں واقع ہوئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا