سری نگر میں صحافیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے گئے

0
0

سری نگر،// (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یہاں ٹی آر سی کے صحن میں جمعرات کو سری نگر نشین کئی صحافیوں کے ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے گئے۔

بتادیں کہ موصوف صدر کا 14 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
وہ اتوار کو بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو، وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، بی جے پی کے قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ کے ہمراہ بانڈی پورہ میں مہلوک بی جے پی لیڈر شیخ وسیم باری کی اہلیہ اور دیگر افراد خانہ سے تعزیت کے لئے وارد وادی ہوئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا