چھوڑکر جانا چاہتے ہیں تو جاسکتے ہیں!

0
0

سچن پائلٹ پر راہل گاندھی کا غصہ پھوٹا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راجستھان کانگریس صدر کے عہدے سے برخاست کیے گئے سچن پائلٹ کا نام لئے بغیر باغیانہ رو اپنانے پر مبینہ سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پارٹی چھوڑکر جانا چاہتے ہیں تو جاسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسٹر راہل گاندھی نے پارٹی کی طلبہ اکائی این ایس یو آئی کے لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ "اگر کوئی جانا چاہتا ہے تو وہ جاسکتا ہے۔ اس سے آپ جیسے نوجوان لیڈروں کے لئے نئے مواقع کے دروازے کھلیں گے”۔ اس سے قبل پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے جے پور میں کہا کہ مسٹر سچن پائلٹ اور ان کے ساتھی پارٹی فورم میں اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔ پارٹی کے دروازے بات چیت کے لئے کھلے ہیں۔دریں اثناء ، این ایس یو آئی نے کہا کہ "آج این ایس یو آئی کے لیڈروں سے مسٹر راہل گاندھی کی ملاقات کے بارے میں میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی کے ساتھ این ایس یو آئی کی عبوری میٹنگ ہوئی تھی اور اس میں صرف طلبہ اور نوجوانوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا”۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا