مارچ میں تقریباً 47لاکھ صارفین جڑے
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ٹیلی کام کی ایشیا کی سب سے بڑی مکیش امبانی کی ملکیت والی کمپنی ریلائنس جیو مسلسل اپنی جڑیں مضبوط کررہی ہے ۔رواں سال مارچ میں کمپنی نے تقریباً 47 گاہک جوڑ کر47۔33فیصد حصہ کے ساتھ پہلے مقام پر کھڑی تھی ، جبکہ ووڈافون آئیڈیا63 لاکھ اور بھارتی ایئرٹیل نے اپنے 12 لاکھ سے زیادہ صارفین کو کھودیا ہے ۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں ریلائنس جیو کے علاوہ بھارت دور سنچار نگر لمیٹیڈ (بی ایس این ایل) نے مارچ میں 95073صارفین جوڑے ۔ٹرائی کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں 28لاکھ 36ہزار 725صارفین کم ہوئے ہیں۔جیو نے مارچ میں46لاکھ 87ہزار 639نئے صارفین سے کل 38کروڑ 75لاکھ 16ہزار 803صارفین یعنی 33.47فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ اپنی بادشاہت برقرار رکھی ہے ۔بھارتی ایئرٹیل نے مارچ میں 12لاکھ 61ہزار 952صارفین کھوئے اور کل 32کروڑ 78لاکھ 12ہزار 981صارفین یعنی 28.31فیصد حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔تیسرے نمبر کی ووڈافون آئیڈیا کو مارچ میں ایک بڑا دھچکا لگا اور اس نے 63لاکھ 53ہزار 200صارفین کو کھو دیا۔ ووڈا فون آئیڈیا 31کروڑ 91لاکھ 68ہزار 614صارفین یعنی 27.57فیصد شیئر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ بی ایس این ایل 10.35فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ چوتھے نمبر پر کھڑی ہے یعنی 11کروڑ 97لاکھ 80ہزار 108صارفین مارچ میں بی ایس این ایل کے ساتھ کل 95428صارفین جڑے تھے ۔