بی جے پی کے چنگل سے باہر نکلیں پائلٹ : سرجے والا

0
0

جے پور، 15 جولائی (یواین آئی) کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ سچن پائلٹ اگر بی جے پی میں جانا نہیں چاہتے ہیں تو وہ ہریانہ میں دو ہوٹلوں میں ٹھہرے اپنے اراکین اسمبلی سمیت بی جے پی کے چنگل سے باہر نکلیں۔
مسٹر سرجے والا نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ پائلٹ نے اعلان کیا کہ وہ بی جے پی میں نہیں جائیں گے، اگر وہ حقیقت میں ایسا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے ایم ایل اے کو ہریانہ میں مسٹر منوہر کھٹر کے چنگل سے باہر نکالنا چاہیے۔ ہریانہ کے یہ دو ہوٹل ایم ایل اے کی خرید وفروخت کا اڈہ بن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے نوجوان ساتھی سچن پائلٹ اور اراکین اسمبلی سے کئی مرتبہ اپیل کی ہے کہ کوئی مسئلہ ہے تو اسے پارٹی کے منچ پر رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ مسٹر پائلٹ اور اپنے ساتھی اراکین اسمبلی سے کہا کہ اگر انہیں لگتا ہے کہ ان کے پاس پارٹی میں اگر اکثریت ہے تو وہ آئیں پارٹی میں اسے ثابت کریں اور ان کا جو حق ہے وہ لے لیں۔
مسٹر سرجے والا نے کہا کہ پارٹی نے نوجوان کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور انہیں آگے بڑھایا ہے۔ مسٹر پائلٹ کو بھی نوجوانی کی عمر میں ہی رکن پارلیمنٹ، وزیر اور ریاستی صدر کا عہدہ دیا گیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ انہوں نے ان سب پر غور نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ سچن پائلٹ کو اراکین اسمبلی کے ساتھ واپس آکرپارٹی میں اپنی بات رکھنی چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا