سپریم کورٹ نے شری پدمانابھ سوامی مندر پر شاہی خاندان کے اختیارات کو برقرار رکھا

0
0

نئی دہلی ، 13 جولائی (یواین آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز کیرالہ کے تری اننت پورم میں واقع شری پدمانا بھ سوامی مندر کی انتظامیہ پر ٹروانکور کے سابق ​​شاہی خاندان کے اختیارات کو برقرار رکھا۔
جسٹس ادی امیش للت کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ٹرانکور شاہی خاندان کی اپیل منظور کرلی۔ اس سلسلہ میں شاہی خاندان نے کیرالہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیاتھا۔۔
فی الحال ترواننت پورم کےڈسٹرکٹ جج کی سربراہی میں کمیٹی مندر کے انتظامات کی نگرانی کرے گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیرالہ کے ترواننت پورم میں واقع سری پدمانا بھ سوامی مندر میں مالی گڑبڑی کے معاملہ پر عدالت عظمیٰ میں انتظامیہ کا تنازعہ نو سال سے زیر سماعت تھا۔
خیال رہے مندر کے پاس تقریبا دو لاکھ کروڑ روپےکی جائیداد ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا