جے پور، 12 جولائی (یواین آئی) راجستھان میں گہلوت حکومت کو گرانے کے الزام جوابی الزام کے درمیان کل صبح ساڑھے دس بجے کانگریس قانون سازوں کی اہم میٹنگ بلائی گئی ہے۔
معتبر ذرائع نے آج بتایا کہ اس میٹنگ میں کانگریس اعلی کمان نے سینئر لیڈر اجے ماکن، رندیپ سرجے والا اور اویناش پانڈے کو جے پور بھیجا ہے جو غیر مطمئن کانگریس لیڈروں سے بات چیت کرکے اعلی کمان کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں دو تین دنوں سے دہلی میں موجود ڈپٹی وزیراعلی سچن پائلٹ بھی شرکت کرنے آرہے ہیں۔