جموں، ضلع پونچھ میں ہفتے کے روز سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے متصل جنگل علاقوں کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن لانچ کیا۔
ایس ایس پی پونچھ رمیش کمار انگرال نے اس آپریشن کو معمول کی ایک کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن قصبے کو محفوظ رکھنے کے لئے کئے جانے والے آپریشنز کی ایک کڑی تھی۔
انہوں نے کہا: ‘قصبے کو محفوظ رکھنے کے لئے جتنے بھی جنگل علاقے اور مضافاتی علاقے ہیں ان میں لگاتار آپریشنز کئے جاتے ہیں اور آج کا یہ آپریشن اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی’۔