ملک میں کورونا وائرس:ریکارڈ 27 ہزار نئے کیسز،ہلاکتیں 519

0
0

نئی دہلی،11 جولائی(یواین آئی) ملک میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27،114 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جو ایک دن میں متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہیں اور اسی عرصہ میں 519 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے27،114 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8،20،916 ہوگئی ہے۔ جمعہ کےروز ایک دن میں 26،506 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے درمیان راحت دینے والی بات یہ ہے کہ اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اوراس عرصہ کے دوران 19،873 ​​مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجمموعی تعداد 5،15386 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 2،83،407 فعال کیس ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 519 سے بڑھ کر 22،123 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7،862 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2،38،461 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 226 افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں ، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی 9،893 ہوگئی ہے۔ وہیں اس ریاست میں 1،32،625 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا