’کورونا سازش نہیں بلکہ ایک سنگین خطرہ ہے‘

0
0

یاترا، پارکوں اور ہوٹلوں کو کھولنے کی اجازت دینے سے لوگ اُلجھن میں پڑ گئے: عمر عبداللہ
یواین آئی

جموں؍؍نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کوئی سازش نہیں ہے بلکہ ایک حقیقی اور سنجیدہ خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے یاترا، پارکوں اور ہوٹلوں کو کھولنے کی اجازت دینے سے لوگ الجھن میں پڑ گئے ہیں۔ڈاکٹر طارق ترمبو کے ٹویٹس کے رد عمل میں عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘ڈاکٹر طارق ترمبو کے کووڈ 19 کے بارے میں یہ ٹویٹس ہمارے لئے ٹھہرنے اور غور کرنے کا موجب ہیں۔ کورونا ہمیں ہراساں کرنے کے لئے کوئی سازش نہیں ہے، یہ ایک حقیقی اور سنگین خطرہ ہے۔ لیکن حکومت پارکوں، ہوٹلوں اور یاترا کو کھول کے لوگوں میں الجھن اور پریشان کن پیغام بھیج رہی ہے’۔ڈاکٹر طارق ترمبو اپنے ایک ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ کورونا جنگل کے آگ کی طرح پھیل رہا ہے اور رات کے دوران نمونیا میں مبتلا زائد از 20 (نواجوان و ادھیڑ عمر) مریضوں کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر میں جبکہ 10 مریضوں کو جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری سری نگر میں داخل کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں کورونا کے متاثرین اور متوفین کی تعداد میں روز افزوں ہوش ربا اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے لوگ تشویش کے بھنور میں پھنس گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا