بانڈی پورہ میں بی جے پی لیڈر کی ہلاکت میں لشکر طیبہ کا ہاتھ: وجے کمار

0
0

سری نگر، 9 جولائی (یو این آئی) کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ مہلوک بی جے پی لیڈر وسیم باری پر لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو جنگجوؤں نے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہلوک لیڈر کی حفاظت پر مامور 10 ذاتی محافظوں کو نہ صرف گرفتار کیا گیا ہے بلکہ انہیں نوکریوں سے بر طرف بھی کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام جنگجوؤں نے بی جے پی کے ضلع صدر وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ان تینوں کی موت واقع ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا