خانہ بدوش نوجوانوں کی بہادری

0
0

سناسرکے طوفانی نالے میںبہہ رہے دوافرادکوبچالیا
ابرارچوہدری

اودہم پور ؍؍سناسر(پتنی ٹاپ) میں گزشتہ منگلوارکوشام 4 بجے تیزبارش ہونے کی وجہ سے سناسرنالے میں اچانک پانی کابہائوتیزہوگیاجس کی زدمیں آکردوموٹرسائیکل سوار لکشمن اورسمرن جوکہ اودہم پورکے باشندے ہیں ،پانی کی تیزلہروں میں بہہ گئے لیکن خوش قسمتی سے نالے کے قریب موجودخانہ بدوش گوجربکروال نوجوانوں نے موقعہ پرپہنچ کراپنی جان پرکھیل کردونوں کونالے میں دوبتے ہوئے بچالیا۔بعدازاں مذکورہ اشخاص کو سناسرہسپتال میں پہنچایاجہاں پران کوفرسٹ ایڈدی گئی اورپھروہاں سے ضلع ہسپتال اودہم پورمنتقل کیاگیا۔یادرہے کہ ریسکیوکرنے والے تین خانہ بدوش گوجربکروال نوجوانوں چوہدری اصغرعلی پھامڑا، چوہدری قمرعلی کھٹانہ ، اورامتیازعلی نے اپنی جان جوکھم میں ڈالی اورانسانی جانوں کوضائع ہونے سے بچالیا۔اس دوران خانہ بدوش گوجربکروال طبقے سے تعلق رکھنے والی شخصیات چوہدری محمدلطیف کھٹانہ ، چوہدری بشارت علی پھامڑا، چوہدری ماجدعلی پھامڑا،چوہدری محمدریاض پھامڑانے موقع واردات پرپہنچ کرریسکیوآپریشن کرنے والے بہادرجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا