گائوخانہ خاکستر،ایک درجن سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے
حفیظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍ سب ڈویژن بنی کی سندھی پنچایت میں گاؤ خانہ میں آگ لگ جانے سے ایک درجن سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔ملی جانکاری کے مطابق بدھ وار اور جمرات کی درمیانی رات کو نامی بندرو رام، رامیش کمار، کملو دیوی، کشوری لال کے مشترکہ گاؤ خانہ میں اچانک سے آگ لگ گئی تھی جس میں 14 مویشی موجود تھے۔تاہم آگ کی لپٹیں اتنی تیز تھیں کہ گاؤں کے مقامی لوگ آگ کو قابو کر پانے میں ناکام رہے اور گاؤ خانہ میں باندے جانوروں سمیت پوری طرح سے گاؤ خانہ جلس کر راک ہو گیا ہے۔مویشیوں کے مالکان نے بتایا کہ مویشیوں میں ایک بھینس، 6 گائیں، 3 بکریاں، چار بیل بھی شامل تھے تووہیں انہوں نے مزید بتایا کہ جس چار دودھ دینے والے مویشی بھی شامل ہیں۔