نئی دہلی 08 جولائی (یواین آئی) مرکزی وزارت داخلہ نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن ، راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ اور اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ کے ذریعہ مختلف مالی دفعات کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کو مربوط کرنے کے لئے ایک بین وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے یہ معلومات دیں۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ، "راجیو گاندھی فاؤنڈیشن ، راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ اور اندرا گاندھی اسمرتی ٹرسٹ کے ذریعہ منی لانڈرنگ ایکٹ ، انکم ٹیکس ایکٹ ، غیر ملکی تعاون ایکٹ ، وغیرہ کی مختلف قانونی دفعات کی خلاف ورزی کی تحقیقات کے لئے وزارت داخلہ نے بین وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔