کشتواڑ میں حادثات کا سلسلہ جاری

0
0

ڈول میں ایک اور گاڑی حادثے کا شکار
بابر فاروق
کشتواڑ/ ضلع کشتواڑ کے ڈول میں زیرو پوائنٹ کے مقام پے ایک اکو گاڑی زیر نمبر jk 17/ 5845
حادثے کا شکار ہوئ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈول پولیس پوسٹ کا عملہ، کشتواڑ سے ریڈ کراس کی ٹیم، مقامی این جی او کے رضاکار اور مقامی لوگ جاے حادثے کی طرف دوڑ پڑے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق موقع پے پہنچتے ہی گاڑی میں سوار لوگوں کو زخمی حالت میں پایا گیا اور بچاؤ کاروئ ٹیم نے زخمیوں کو ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا جہاں ان کا علاج و معالجہ چل رہا ہے۔ زخمیوں کی شناخت آریفہ بیگم زوجہ محمد صادق، فریدہ بیگم زوجہ اشتیاق احمد، نرگس بانو دختر محمد سلیم اور شائتہ بانو دختر غلام محمد بٹ کے طور پے ہوئ۔ذرائع کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہوا ہے اور آخری اطلاعات ملنے تک اس کا کوئی پتہ نہ چل پایا۔ واضح رہے کہ اسی سڑک پے کچھ دن پہلے بھی ایک ہفتے کے اندر ہی دو گاڑیاں حادثے کا شکار ہو کر دریائے چناب میں گری تھی جن میں سوار لوگوں کو ابھی تک برآمد نہیں کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا