غریب اور مزدور پیشہ لوگوں تک سڑک پہنچانا حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں

0
0
سرنکوٹ //  تحصیل سرنکوٹ   گاؤں سنئی  مڈل پنچایت محلہ سیداں تا  گائی کو جانے والی سڑک پچھلے کئی عرصہ سے تعمیر کی منتظر ہے۔ اس سڑک پر  محکمہ تعمیرات عامہ نے گزشتہ سال کچھ کام کیا تھا جس کے بعد سڑک پر  اراضی کے معاملے کو لیکر کام بند کرنا پڑا تھا ۔ متعلقہ  سرپنچ سید وحید حسین شاہ نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے  مذکورہ سڑک کی تعمیر کے لئے  بھینس و  بکریاں بیچ کر  اور مزدوری کر کے جمع کئے گے  پیسوں سے سڑک نکالی جس پر مقامی لوگوں نے  چار لاکھ سے زائد کی رقم خرچ کی تھی ۔  انہوں نے بتایا کہ اس دوران   محکمہ تعمیرات عامہ نے مذکورہ علاقے کا سروے کیا اور  سڑک کو  ڈسٹرکٹ پلان میں رکھ دیا اور جو بھی  فنڈ محکمہ کے پاس تھا اتنا محکمہ نے سڑک کی تعمیر  پر لگا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر میں  اراضی تنازعہ رکاوٹ کا باعث بنا  اور ایک  فریق نے سڑک کے کام کو بند کروادیا۔ جس کے بعد ابھی تک دوبارہ کام شروع نہیں ہوا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ٹنڈ سیداں تا محلہ گائی کو جانے والی دو کلو میٹر سے زائد  سڑک تعمیر کی منتظر ہے اور مذکورہ علاقہ کے عوام  نہایت ہی غریب اور مزدور پیشہ ہیں جن کے پاس آنے  جانے کے لئے معقول راستہ بھی دستیاب نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کے پاس نہ ہی گھوڑوں پر سامان لاد کر لے جانے کے لئے راستہ ہے  اور کسی بھی   مریض کو چار پائی پر اٹھا کر ہسپتال پہنچانے کے لئے بھی موزوں راستہ نہیں ہے  جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انھوں نے ضلع  ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو سے مداخلت کی ایپل کہ ہے کہ وہ مذکورہ سڑک کا  معائنہ کریں  اور سڑک کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کریں ۔تاکہ مقامی لوگوں کو کچھ حد تک  راحت نصیب ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا